Skip to main content

پاکستان کے لئے موزوں درخت.Beautiful Trees of Pakistan - پاکستان کے چند خوبصورت درخت


پاکستان کے لئے موزوں درخت
حالیہ گرمی ، لوڈ شیڈنگ اور ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات نے پاکستان کی عوام کو اس بات پر سوچنے پر مجبور کردیا کہ گرمی سے کس طرح بچا جائے ۔اس کے لئے سب سے آسان حل یہ ہی کہ درخت لگائیں جائیں۔
درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کی موجودگی انسانوں جانوروں اور پرندوں سب کے لئے یکساں اہم ہے ۔درخت اپنی بڑھوتری اور ساخت کے اعتبار سے مختلف زمینوں، موسمی حالات میں مخصوص اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں ۔ مخلتف درخت مخصوص آب و ہوا زمین درجہ حرارت بارش میں پروان چڑھ سکتے ہیں ۔مثال کے طور پر ٹھنڈے علاقوں کا درخت پائن گرم مرطوب علاقوں میں نہیں بڑھ سکتا ہے۔لہذا موسمی حالات و تغیرات درختوں کے چناو میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں جن کا ادراک ہونا بہت ضروری ہے۔
*** پنجاب کی آب و ہوا اور موزوں درخت
==================
جنگلات کے نقطہ نظر سے جنوبی پنجاب میں زیادہ تر خشک آب و ہوا برداشت کرنے والے درخت پائے جاتے ہیں ۔ آب و ہوا خشک ہے تو یہاں پر خشکی پسند درخت زیادہ کاشت کئے جائیں جو خشک سالی برداشت کرسکیں ۔بیری،شریں،سوہانجنا،کیکر، پھلائی،کھجور ،ون،جنڈ،فراش لگایا جائے ۔اسکےساتھ آم کادرخت اس آب وہوا کےلئےبہت موزوں ہے۔
وسطی پنجاب میں نہری علاقےہیں اس میں املتاس،شیشم،جامن،توت،سمبل،پیپل،بکاین،ارجن،لسوڑا لگایاجائے۔
شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی،کیل، اخروٹ،بادام،دیودار،اوک کے درخت لگائے جائیں ۔کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نا ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال ناکرتاہو ۔
سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کرسکتاہے روز سفیدہ 25 لیٹرپانی پیتا ہے۔جہاں زیرزمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نالگائیں ۔
*** اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت
==================
خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت دلو؛پاپولر،کچنار،بیری،چنار ہیں ۔اسلام آباد میں لگا پیپر ملبری الرجی کاز کررہا ہے اس کو ختم کرنا چاہیے۔خطے میں اس جگہ کے مقامی درخت لگائے جائیں تو ذیادہ بہتر ہے ۔زیتون کا درخت بھی یہاں لگائے جانا موزوں ہے۔
*** سندھ میں موزوں درخت
==================
ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔
کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور،جامن،پیپل،بینیان،ناریل اشوکا لگایا جائے۔اندرون سندھ میں کیکر،بیری پھلائی،ون،فراش،سہانجنا، آسٹریلین کیکر لگناچاہیے۔
کراچی میں لگائے جانے والے کونو کارپس کے درخت بھی ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں جبکہ پرندے بھی ان درختوں کو اپنی رہائش اور افزائش نسل کے لیے استعمال نہیں کرتے۔
تاہم معلومات کی عدم فراہمی کے باعث کراچی میں بڑے پیمانے پر یہ درخت لگائے جا چکے ہیں۔ صرف شاہراہ فیصل پر 300 کونو کارپس درخت موجود ہیں۔
*** بلوچستان میں موزوں درخت
==================
صنوبر درخت زیارت میں لگایا جائے ۔زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔باقی بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون کرک ،پھلائی، کیر، بڑ،چلغوزہ پائن، اولیو ایکیکا،لگایا جائے۔
*** کے پی کے اور شمالی علاقہ جات میں درخت
==================
کے پی کے میں شیشم،دیودار پاپولر،کیکر،ملبری،چنار،پائن ٹری لگایا جائے
*** درخت لگانےکاوقت، تیاری اور اسکی حفاظت
==================
اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو درخت ایک قطار میں لگے گئیں اور ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے۔گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں ۔آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں نرسری سے پودا لائیں ۔ زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔نرسری سے بھل ( اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں اس میں ڈالیں ۔پودا اگر کمزور ہے اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں ۔پودا ہمیشہ صبح کے وقت لگائیں یا شام میں لگائیں ۔دوپہرمیں نا لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں ۔گڑھا نیچا رکھیں تاکہ اس میں پانی رہیں ۔ہر ایک دن چھوڑ کر پانی دیں ۔سردی میں ہفتے میں دو بار پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی کھاد اس سے بھی پودا سڑ سکتا ہے ۔بہت سے درخت جلد بڑے ہوجاتے ہیں کچھ کو بہت وقت لگتا ہے۔سفیدہ پاپولر سنبل شیشم جلدی بڑے ہوجاتے ہیں دیودار اور دیگر پہاڑی درخت دیر سے بڑے ہوتے ہیں۔ گھروں میں کوشش کریں شہتوت،جامن، سہانجنا،املتاس، بگائن نیم لگائیں ۔
ہمیں بہت درخت لگانا ہوں گے ۔چائنہ چالیس ہزار درختوں کا شہر آباد کرنے جارہا ہے تو ہم کیوں نہیں یہ کرسکتے ۔جاپان میں بچہ پیدا ہوتا ہے اسکے کے نام سے درخت لگ جاتا ہے ۔اگر ہم نے گرمی اور سانس کی بیماریوں سے بچنا ہے تو درخت لگائیں ۔
تحقیق: پروفیسر محمد طاہر صدیقی.

Comments

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete
  2. https://asaatioweileyoruba.blogspot.com/2014/11/owe-ati-akanlo-ede-yoruba.html?showComment=1623016055423#c129950539898387100

    ReplyDelete
  3. Here's the softwares that you can use free. You guys just visit our site and get all the latest and older softwares KeepVid Pro Crack Kindly click on here and visit our website and read more.
    KeepVid Pro Crack
    Folx Pro Crack
    Virtual DJ Pro Crack
    Macrorit Data Wiper Crack
    EmEditor Professional Crack

    ReplyDelete
  4. Great work with hard work you have done I appreciate your work thanks for sharing it. Macrorit Data Wiper Crack

    ReplyDelete
  5. I am very impressed with your post because this post is very beneficial for me and provides a piece of new knowledge to me.
    Fantastic job with the hard job you have completed
    I enjoy your work thanks for sharing it.
    CrackBins Full Version Softwares Free Download
    Macrorit Data Wiper Crack

    ReplyDelete
  6. I am very thankful for the effort put on by you, to help us, Thank you so much for the post it is very helpful, keep posting such type of Article.
    SAM Broadcaster Pro Crack
    Cities: Skylines
    DAZ Studio Pro Crack

    ReplyDelete
  7. Here at Karanpccrack, you will get all your favourite software. Our site has a collection of useful software. That will help for your, Visite here and get all your favourite and useful software free.
    Prism Video Converter Crack

    ReplyDelete
  8. I am very thankful for the effort put on by you, to help us, Thank you so much for the post it is very helpful, keep posting such type of Article.
    ISpring Suite Crack
    4ucrack

    ReplyDelete
  9. I guess I am the only one who comes here to share my very own experience guess what? I am using my laptop for almost the past 2 years.

    adina-system crack



    nch-photopad-image-editor Crack



    zemax-opticstudio Crack



    redcrab-calculator-plus Crack



    wondershare-mobiletrans Crack

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

تخلیقی انسان

تخلیقی انسان  (قاسم علی شاہ)  تخلیق کا مطلب ہے نئے امکانات کو سوچنا،زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے اس صلاحیت کا ہونا بہت ضروری ہے ، کیونکہ آج کا دور ٹیلنٹ اور قابلیت کا دور ہے اور اس میں جو بھی انسان کچھ نیا سوچ سکتا ہے اور زمانے کو نئے آئیڈیاز دے سکتا ہے ،وہ کامیاب ہے ۔جدید دور میں تخلیقی صلاحیت پر دسترس رکھنے والے ڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو ہے ۔اس موضوع پر ان کی بہترین کتابیں بھی موجود ہیں۔میں نے ڈاکٹر ایڈورڈ ڈی بونو کو پڑھ کر اپنی کریٹیویٹی اور تخلیقی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ایڈورڈ ڈی بونو کے نزدیک ہر وہ انسان جو نیا سوچتاہے اور زیادہ سے زیادہ امکانات پر غور کرتاہے وہ تخلیق کی صلاحیت سے مالا مال ہوجا تا ہے۔  میں اپنے سیشنز میں شرکاء سے ’’کریٹیویٹی‘‘ کے متعلق ایک سرگرمی کرواتا تھا کہ مثال کے طورپر سیشن ختم ہونے کے بعد جیسے ہی آپ اپنی گاڑی کے پاس پہنچے تو آپ پر یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ گاڑی کی چابی گم ہوگئی ہے تو اب آپ کے پاس کیا کیاامکانات ہیں؟بہت سارے لوگ ایسے تھے جو ایک دو امکانات کے بعد خاموش ہوجاتے اور ان کے پاس کوئی تیسراحل موجود نہیں ہوتا تھا جس سے ثابت ہورہا تھا کہ ان کی

ایک عظیم گمنام مارخور کی داستان -ISPR Official - ایک عظیم گمنام #مارخور کی #داستان کیپٹن... | Facebook

ایک عظیم گمنام مارخور کی داستان  کیپٹن قدیر شہید ہیرو پاکستانی  یہ انسان نہی فرشتہ تھا  وطن کی مٹی کی محبت میں اس فرشتے نے خود کو مٹی مٹی کر دیا  کیپٹن قدیر کا تعلق ایک بہت بڑے زمیندار گھرانے سے تھا  خود کیپٹن قدیر 300ایکٹر قابل کاشت آراضی کا زاتی مالک تھا سونا کا چمچمہ منہ میں لیا پیدا ہوا یہ نوجوان جب بڑا ہوا تو وطن عزیز کی حفاظت کیلئے  پاک فوج میں بھرتی ہوگیا  اس کے رشتے داروں نے اس پر طنز کیا کہ جب روپیہ پیسہ کی گھر میں ریل پیل ہے تو نوکری کرنے کی کیا ضرورت ہے تنخواہ پر نوکر بن رہے ہو  یہ سن کر کیپٹن قدیر کا خون جوش مارنے لگا اور چیخ کر کہا فوجی تنخواہ کے لیے بھرتی نہی ہوتا ہے فوجی تو وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر بنتے ہیں  اور میں اس ملک پر اپنا تن من دھن سب قربان کر دونگا  یہی جذبہ لے کر یہ نوجوان فوج میں سیکنڈ لیفٹینٹ بھرتی ہوتا ہے مقابلہ کا امتحان پاس کرکے اور ترقی کرکے کیپٹن بن جاتا ہے  اس کا جذبہ دیکھ کر اسے خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جینس میں بھیج دیا جاتا ہے  جہاں پر مزید اسے بلوچستان خفیہ مشن پر بھیج دیا جاتا ہے  اس کے زمہ یہ مشن ل

کیا کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوجوان لکھاری الیاس صاحب کی تحریر

: *چھوٹا دھماکہ، بڑا دھماکہ*  کرونا وائرس اصل میں وہ چھوٹا دھماکہ ہے، جسکے بعد ایک بڑا ۔۔۔ بلکہ آخری دھماکہ ہوگا _ اصل میں اس وائرس کے زریعے، تمام دنیا میں اسکی ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا جائے گا _ آپ بغیر ویکسین لگوائے  اور سرٹیفیکیٹ حاصل کیے ہوئے، نہ ہوائی سفر کرسکیں گے، نہ حج و عمرہ، نہ زیارتوں کو جا سکیں گے ، یہاں تک کہ نکاح نامہ یعنی شادی بھی نہ ہوسکے گی _ بچوں کو اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا _ اس کام میں پہلے سے شامل بل گیٹس جیسے مخیر حضرات دل کھول کر غریب ممالک کی امداد کریں گے _ اب آپکی شاید سمجھ میں یہ بھی آ جائے ، کہ ایک کمپیوٹر سافٹویئر کی صلاحیت رکھنے والے دنیا کا امیر ترین شخص، اپنا کام چھوڑ کر ویکسین کی فیلڈ میں کیوں گھس گیا تھا  اس کام میں پانچ سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے _ مگر اسکے بعد تمام لوگوں کی رگوں میں یہ ویکسین دوڑ رہی ہوگی، یوں سمجھیں کہ ایک سرکاری وائرس دوڑ رہا ہوگا ، جسے کبھی بھی، کسی بھی طرح سے متحرک کیا جاسکے گا _ کبھی بھی کہیں بھی کوئی وبا پھیلائی جاسکے گی، اور کم خرچ اور بالا نشین انداز سے ایسا حملہ کیا جاسکے گا، کہ جس میں نہ ہتھیار ا