﷽
کلچ میں
زیادہ پلے تو نھیں آ گئ کلچ زیادہ اوپر تو کام نھیں کر رھا، گاڑی للمبے سلف لے رھی
ہے گاڑی کا مائلج پیٹرول زیادہ استمال ہو رہا ہے۔ یا آئل بہت جلدی کم ہو رہا ہے۔
اس طرح ہی جیسے جیسے گاڑی پرانی ھوتی جاتی ہے اس طرح کے پرابلم ہوتے جاتے ہیں۔ جب
ہم گاڑی استمال کرتے ہیں تو کچھ عرصے بعد گاڑی لمبے سلف لینا شروع ہو جاتی
ہےسٹارٹنگ ٹربل کرتی ہے۔ سٹارٹ ہو جاۓ تو مِسنگ کرتی ہے،جتنا فیول ڈال کر اُمید کی
جاتی ہے کہ اتنا مائلج طے ہو جاۓ گا وہ اُس پر پورا نھیں اُترتی ، فیول کنسپشن زیادہ
اور میئلج کنسپشن کم کر دیتی ہے،اس وقت گاڑی کو ٹیون اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس ٹیون
اپ میں سب سے پہلے ہم گاڑی کی کنڈیشن چیک کریں کے گاڑی مِسنگ کیوں کر رہی ہے یا
گاڑی وہ پرابلم کیوں پیش کر رہی ہے۔اگر گاڑی کونٹیکٹ بریکر پویئنٹ والی ہے توان کا
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کے ان کے
کونٹیکٹ
پوائنٹ پرکاربن ڈیپوزٹ جمع ہو جاتا ہے،یعنی کاربن آ جاتی ہے، اس کو سینڈ پیپر کی
مدد سے صاف کریں اور دیکھیں کہ پویئنٹ ختم تو نہیں ہو گیا یعنی اس کی ٹپ رگڑ کھا
کر گھس گئی ہے یا اس کی ٹپ کے سامنے سوراخ ہو چکا ہے یا اس کا پلاسٹک ربن گھس چکا
ہے، اگر ایسی صورت نظر آئے تو نیا پوائنٹ ہی لگانا بہتر ہے،
اب
لگانے کا طریقہ کیا ہے اچھی طرح نوٹ کریں،
سب سے پہلے
گاڑی کا ایک وھیل جیک کی مدد سے اٹھائیں اور گاڑی کو فورتھ گئیر میں رکھتے ہوئے
اٹھائے گئے وھیل کو اینٹی کلاک وائز گھمائیں اب ڈسڑی بیوٹر ہاؤزنگ میں ڈسٹری بیوٹر
شافٹ بھی گھومنے لگے گی، یوں گھما کر ڈسٹری بیوٹر شافٹ پربنی کیم کو اس طرح سیٹ کریں
کہ پلاسٹک ربن اس کی ٹپ کو چھوئے اور اب
کونٹیکٹ بریکر پوائنٹ کو ایسی پوزیشن میں ٹائٹ کر دیں جہاں یہ پوائنٹ تھوڑا کھل
جائے اس کے گیپ کو مینوئل کے مطابق ایڈجسٹ کر دیں۔
روٹر کو
دیکھیں وہ صحیح طریقےسے کیبل ٹرمینل سے ٹچ ہو رہا ہے اس کو صاف کریں، کیبلز کو چیک
کریں کہیں وہ ڈیمج تو نہیں ان کے کیپ ٹھیک ہیں۔
اس کے
بعد سپارک پلگ کو چیک کیاجاتا ہے کیوں کہ سپارک پلگ پر کاربن ڈیپوزٹ جمع ہو جاتا
ہے،یعنی کاربن آ جاتی ہے۔
آپ پلگ
کو کھولیں اوراس کی ٹپ کو چیک کریں اس کی انسولیشن کو چیک کریں اس کے گراؤنڈ الیکٹروڈ
کو چیک کریں، آپ سپارک پلگ کو صاف کریں اس کو صاف کرنے کے لئے کلیننگ مشین ملتی ہےیا
آپ سینڈ پیپر یا تار والا برش بھی استمال کر سکتے ھیں۔
پلگ کی
لائف زیادہ بھی ہو سکتی ہے مگر بہتر ہے کہ آپ پلگ بیس سے تیس ہزار کلومیٹر تک چلائیں
اس کے بعد تبدیل کر لیں، کیوں کہ جو پلگ زیادہ چل چکا ہوتا ہے اس کا سنٹر الیکٹروڈ
اکثر ختم ہو چکا ہوتا ہے جس سے اچھا سپارک نہیں بن پا رہا ہوتا اور فیول اچھے طریقے
سے نہیں جل پا رہا ہوتا۔جس سے ابنارمل کمبسچن پیدہ ہوتی ہے ابنارمل کمبسچن کیا ہے
کہ جس میں فیول مکمل نہیں جل پاتا اور اپنی پوری طاقت سے سلنڈر ہیڈ کو نہیں دھکیل
سکتا۔
یعنی جب
ایک سلنڈر میں پسٹن فیول کو کمپریس کر کے پاور سٹوک کے لئے خود تیار کرتا ہے اس
وقت اتنی پاور اس کو نہیں مل پاتی جس سے فیول بنا جلے ہی ایگزاسٹ والو سے خارج ہو
جاتا ہے۔
ایسی
صورت سے بچنے کے لئے پلگ کھولنے کے بعد ہم اس کو صاف کریں گے،اور اس کا گیپ بھی ایڈجسٹ
کریں گے، اب پلگ کو جب فٹ کریں تو پلگ کو واپس لگانے کے وقت دھیان رکھیں کے اس کو
پلگ ھول کے اندر پھینکیں مت بلکہ آہستہ سے ہاتھ سے اندر بٹھائیں وگرنہ الیکٹروڈ کی
ٹپ دب جائے گی جس سے اس کا گیپ متاثر ہو سکتا ہے۔
پہلے
کچھ چوڑیاں ہاتھ سے ٹائٹ کریں پھر ٹول کا استمعال کریں، اگر پلگ ٹائٹ کرتے وقت یا
لوز کرتے وقت زور مانگے تو اس کو تھوڑا ٹائٹ کر کے تھوڑا لوز کریں پھر تھوڑا ٹائٹ
کر کے لوز کریں اس طرح تین سے چار بار کریں اور کھول لیں اور دیکھیں کے ایسی کیا
وجہ ہے ؟
ایسا
اکثر اس وقت دیکھنے میں آتا ھے جب پلگ بہت عرصے بعد کھولے جائیں اور مسلسل کمبسچن
کے عمل سے بننے والا کاربن ڈیپوزٹ پلگ کی چوڑیوں میں دھنس جائے، اس کے لئے چاہئے
کہ چوڑیوں کو اچھی طرح صاف کر کے پلگ دوبارہ لگائے جائیں۔
اور
لگاتے وقت بازو کو صحیح اینگل پر رکھ کر زور لگائیں اور کسے شے سے سہارہ مت لیں
وگرنہ پلگ کی چوڑی ڈیمج ہو سکتی ہے،چونکہ آج کل انجن باڈی ایلیمنیئم کی بن رہی ہے
اس لئے زیادہ احتیاط کریں اور اوور ٹائٹ بھی ناں کریں، ہر انجن کی اپنی سپیسیفیکیشن
ہوتی ہے ٹائٹ کرتے وقت اس کو مدنظر رکھیں۔
اس کے
بعد آپ فیول سسٹم کو چیک کریں۔فیول فلٹر کی کنڈیشن چیک کریں اگر مٹی یا پانی نظر
آئے تو بدل دیں،اب گاڑی کو سٹارٹ کریں اور ہاتھ کی مدد سے تھراٹل کو آہستہ آہستہ
کھولیں اور مختلف سپیڈ سرکٹس کو چیک کریں۔
آپ کی
گاڑی آئڈیل سپیڈ سرکٹ میں سموتھ کھڑی ہونی چاہئے، اگر ان میں سے کسی سرکٹ میں بھی
مِسنگ محسوس ہو تو کاربوریٹر کو کھولنا پڑے گا،اس کو کھولیں اور پیٹرول کو مدد سے
اس کی صفائی کریں تھراٹل ہاؤزنگ میں پریئمری وینچری اور سکینڈری وینچری کو صاف کریں
اور آئیڈیل سپیڈ جیٹ ، لو سپیڈ جیٹ اور ایکسیلیریٹر پاور سرکٹ کو باریک تار کی مدد
سے صاف کریں، فلوٹ سرکٹ کو اچھے طریقے سے ایڈجسٹ کریں۔
صفائی
کے بعد کاربوریٹر کو گاڑی میں لگا کر چیک کریں۔
ائیر
فلٹر کو کھولیں اور اس کو ہوا کے پریشر سے صاف کر دیں اگر بہت کالا ہو جائے ، پھٹ
جائے یا آئیلی ہو جائے تو تبدیل کر دیں۔
ہر دس
ہزار کلومیٹر یا تین ماہ میں اس کا انجن آئل تبدیل کر دیں چاہے ان تین ماہ میں گاڑی
روڈ پر چلی نہ بھی ہو۔ آئل فلٹر بھی ساتھ ہی بدل دیں۔
بریک ایڈجسٹ
کریں اور بریک آئل لیکج چیک کریں اگر کوئی بریک سلنڈر لیک ہو تو وہیل کھول کر اس
کو بدل دیں، بریک پیڈز کو چیک کریں اگر بریک لائنر خراب ہوجائے تو اس کو رگڑ کر
صاف کر دیں۔
Comments
Post a Comment