ای ایف آئی سسٹم (دوسرا حصہ)

دوسرا حصہ:
ای ایف آئی سسٹم
آج جدید دور میں جہاں ہر مشین کمپیوٹرائز ہو چکی ہے وہیں پر گاڑیوں کی صنعت بھی جدت اختیار کر چکی ہے۔
گاڑی کو کمپیوٹر سے کمانڈ اینڈ کنٹرول کیا جاتا ہے اس مقصد کے لئے اس میںECU  لگایا گیا ہے۔ جو کہ مختلف سنسرز کی مدد سے انجن سے سگنل وصول کرتا ہے اور اس کو پروسس کر کے ایکچوئٹرز کی مدد سے ایکشن لیتا ہے۔
چلیں پہلے سنسرز کے مطالق جانتے ہیں کہ یہ کیا ہیں کونسے ہیں اور کیا کام کرتے ہیں۔
سنسرز کیا ہیں؟
سنسرز جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کوئی ایسی شے کہ جو سنس یا محسوس کرتی ہو ، سنسرز دراصل مقناطیسی خاصیت کے حامل ایسے آلات ہیں جو پیغامات یا ڈرائیور کے ایکشن یا انجن کی طلب کو محسوس کر کے الیکٹرک کنٹرول یونٹ کو مہیا کرتے ہیں۔
سنسرز کتنی قسم کے ہیں؟
گاڑی میں استمعال ہونے والے سنسرز کے نام کچھ اس طرح ہیں،
۔ ائیر فلو سنسر
۔ تھراٹل پوزیشن سنسر
۔ انجن ٹمپریچر سنسر
۔ کیم شافٹ پوزیشن سنسر
۔ کرینک شافٹ پوزیشن سنسر
۔ آکسیجن سنسر
۔ ائیر ٹمپریچر سنسر
۔ ایکسلیریٹر پوزیشن سنسر
اب جانتے ہیں یہ کیسے کام کرتے ہیں؟
ائیر فلو سنسر:
یہ سنسر سکشن سٹروک کے دوران سلنڈر بور میں داخل ہونے والی ہوا کی پیمائش کرتا ہے تاکہ اس کی مقدار کے مطابق ECU فیول انجیکٹرز کی مدد سے اس بور میں فیول کا سپرے کر سکے۔
تھراٹل پوزیشن سنسر:
یہ سنسرECU  کو تھراٹل کی پوزیشن کے مطالق آگاہ کرتا ہے جس سے ECU کو فیول کے پیٹرن میں تبدیلی کرنے سے مطالق مدد ملتی ہے اس طرح وہ تھراٹل کی مختلف پوزیشنز پر فیول کی مقدار کم یا زیادہ کرتا ہے۔
انجن ٹمپریچر سنسر:
یہ سنسر ECU کو اطلاع دیتا ہے کہ اب انجن کا ٹمپریچر اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اس کو فیصلہ لینا ہے کہ آیا کولنگ فین چلایا جائے یا اس حد تک کم ہو گیا ہے کہ اب فین کو بند کر دیا جائے۔
کیم شافٹ پوزیشن سنسر:
اس سنسر کی مدد سے ECU کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ کونسے سلنڈر بور میں کونسا سٹروک چل رہا ہے۔ اور اس وقت کس سلنڈر میں پاور دینی ہے۔
کرینک شافٹ پوزیشن سنسر:
اس سنسر سے  پسٹن کی پوزیشن کا ECU کو پتا لگتا ہے اور وہ اس وقت سکشن کرنے والے بور میں فیول کا سپرے کرتا ہے۔
آکسیجن سنسر:
یہ سنسر ایگزاسٹ مینی فولڈ میں لگا ہوتا ہے اور اس کا کام ہے کہ ECU کو مطلع کرنا کہ ایگزاسٹ گیسز میں فیول ان جلا خارج ہو رہا ہے یا مکمل جل چکا ہے۔
 ائیر ٹمپریچر سنسر:
یہ سنسر ڈیزل گاڑی میں استمعال ہوتا ہے اور اس کا کام یہ ہے کہ سکشن کی گئی ہوا کا ٹمپریچر نوٹ کر کے ECU کو مہیا کرنا جس سے اس کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ اس ہوا کو ٹھنڈہ کرنا ہے کہ نہیں۔اور وہ انٹر کولر سسٹم سے اس کو ٹھنڈہ کر دیتا ہے۔
ایکسلیریٹر پوزیشن سنسر:
اس سنسر کا کام ہے کہ ECU کو ڈرائیور کی طرف سے دی گئی سپیڈ کمانڈ کو بتائے۔ یعنی پیڈل کس پوزیشن پر ہے اور کتنی سپیڈ مانگی گئی ہے۔


Comments