ای ایف آئی سسٹم

تیسرا حصہ:
سینسرز کے بارے میں آپ نے میرے پچھلے آرٹیکل میں جان لیا ہے کہ یہ کیا ہیں،کون کونسے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں۔
آئیے اب جانتے ہیں کECU  ان پر کیسے  ردعمل کرتا ہے۔
جب ڈرائیور اگنیشن سوئچ آن کرتا ہے تو الیکٹرونک کنٹرول یونٹ الیکٹرک سسٹم کوکمانڈ دیتا ہے کہ کونسے سلنڈر میں اس کو پاور دینی ہے اور اس کو کرینک شافٹ اور کیم شافٹ پوزیشن سنسرز سے معلومات مل رہی ہوتی ہے کہ اب کون سے سلنڈر میں سکشن سٹروک چل رہا ہے اور کونسے سلنڈر میں پاور اسی طرح کس سلنڈر میں کمپریشن اور کس میں ایگزاسٹ سٹروک ہو رہا ہے۔
وہ ائیر فلو سنسر سے ہوا کی پیمائش کر کے سلنڈر بور میں اسی نسبت سے فیول کی سپلائی بزریعہ انجیکٹرز کے کر دیتا ہے۔ جوں جوں ڈرائیور سپیڈ بڑھاتا ہے اور تو تھراٹل پوزیشن سنسر اس کا سگنل کنٹرول یونٹ کو مہیا کرتا رہتا ہے اور وہ فیول کی مقدار اور اس کے سپرے پیٹرن کو تبدیل کرتا رہتا ہے، یوں زیادہ سپیڈ پر فیول کی مقدار زیادہ اور کم سپیڈ پر کم خرچ ہوتی ہے۔
وہ جج کرتا ہے کہ گاڑی ابھی آئیڈل سپیڈ پر ہے، لو سپیڈ پر ہے، ہائی پر یا ڈرائیور نے ہائی ایکسیلیریشن مانگی ہے۔
آئیے اب جانتے ہیں کے  ECU یہ سب معلومات لے کر عمل کیسے کرواتا ہے۔
یہ سب کام دراصل ایکچوئیٹرز سرانجام دیتے ہیں،
ایکچوئیٹرز کیا ہیں؟
یہ ایسے آلات ہیں جو کہ محرک ہیں یعنی برقی سگنل پر حرکت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیسے سوئچ آن کرنے سے پنکھا چلنے لگتا ہے یا موٹر کام کرتی ہے یا وائیپر بلیڈ حرکت کرنے لگتے ہیں، ان میں پنکھا-موٹر یا وائیپر محرک/ایکچوئیٹرز ہیں لیکن EFI سسٹم میں ایکچوئیٹرز کون کونسے ہیں؟
ان کی تفصیل کچھ یوں ہے----
1.                تھراٹل یا آئیڈل سپیڈ ایکچوئیٹر
2.                الیکٹرانک فیول انجیکٹرز
3.                فیول پمپ سلونائیڈ
4.                ایگزاسٹ گیس ریسرکولیشن والو
5.                اگنیشن کوائل
تھراٹل یا آئیڈل سپیڈ ایکچوئیٹر کی مدد سی ECU گاڑی کو سٹارٹ پوزیشن میں رکھتا ہے اور آج کل چونکہ ایکسیلیریٹر پیڈل وائیر کے بغیر اور سنسر سے کام کرتا ہے اسی لیے تھراٹل کو ایکچوئیٹر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
الیکٹرانک فیول انجیکٹرزکی مدد سے ECU مطلوبہ سلنڈر میں فیول کاسپرے کرتا ہے۔ فیول پمپ مسلسل کام کرتے ہوئے فیول ریل میں فیول کا یکساں پریشر قائم رکھتا ہے اور اسی طرح انجیکٹرز میں بھی ہمہ وقت فیول پریشر میں ہوتا ہے مگر اس وقت تک سپرے نہیں کر سکتا جب تک اس کا سنٹرل پلنجر جو کہ سپرنگ کی وجہ سے دبا ہوا ہوتا ہے اسے راستہ نہ دے،اور یہ راستہ تب ہی دیتا ہے جب اسے ECU سگنل دیتا ہے۔
فیول پمپ سلونائیڈ کی مدد سے ECU فیول کو پمپ میں داخل ہونے سے روکتا یا اجازت دیتا ہے یہاں اس کا ایک کام یہ بھی ہے کہ جب فیول ریل میں فیول پریشر بڑھ جائے تو یہ فیول ریٹرن پائیپ کا راستہ کھول دے تاکہ زائد فیول ریزروائیر میں چلا جائے۔
ایگزاسٹ گیس ریسرکولیشن والو کی مدد سے ان جلی گیسز کو دوبارہ انٹیک مینی فولڈ کے ذریئے سلنڈر میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اگنیشن کوائل کی مدد سے ECU مطلوبہ سلنڈر میں پاور مہیا کرتا ہے جہاں اس وقت کمپریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہوتا ہے اور پسٹن پاور سٹروک کی تیاری کر چکا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈائیگنوسٹک ڈیٹا ڈسپلے کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے جو کہ گاڑی میں موجود فالٹ کو ڈاش بورڈ میں ڈسپلے کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔


اس سلسلے کے آرٹیکل جاری رہیں گے-------

Comments