ہائیکنگ کرنا آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے
شہروں کی بھیڑ بھاڑ اور شور شرابہ سے دور کسی پرسکون قدرتی مقام پر پیدل چلنا اور گھومنا پھرنا آپ کے جسم، دماغ اور روح پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔معروف امریکی ماہر ماحولیات جان میئر، جسے پہاڑوں والا جان بھی کہا جاتا تھا، اپنی کتاب ’اور نیشنل پارکس‘ میں رقم طراز ہے، ’فطرت کا سکون آپ کے اندر ایسے سرائیت کرے گا جیسے سورج کی روشنی درختوں میں سرائیت کرتی ہے۔ ہوا کی تازگی آپ کے اندر تازگی بھر دے گی، اور طوفانوں کی قوت آپ کے اندر آجائے گی۔
میں نئی جگہیں دیکھنے کا خاص شوق رکھتا ہوں۔ اس سلسلہ میں متحدہ عرب عمارات کےبہت سے شہر اور علاقہ دیکھ چکا ہوں ۔ اور ہائیکنگ بھی کرتا ہوں ، ہائیکنگ ایک ایسا کھال ہے اور ایک ایسی ایکٹیویٹی ہے جس میں آپ خوبصورت پہاڑی علاقہ جات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل سفر کرتے ہیں۔ جہاں لوگ کم رہتے ہیں ماحولیاتی آلودگی نہیں ہو گی اور قدرت کا حسن نکھر کر سامنے آئے گا۔ انسان ایک وجد کی سی حالت میں چلتا چلا جاتا ہے،کہیں وادیاں ، کہیں دریا اور کہیں بنجر پہاڑ آپ کا راستہ بنتے ہیں۔ہم پردیس میں رہنے والے اپنے دیس کی حسیں وادیوں کے سحر میں جینے کی خواہش لئے نہ جانے کہاں کہاں کے رنگ دیکھ آتے ہیں مگر جب کبھی اپنے دیس جاتے ہیں تو نہ جانے کن کن مسائل میں الجھ جاتے ہیں اور ان وادیوں کا رخ نہیں کر سکتے۔اپنوں کو یاد رکھئے اور کبھی جب جانا ہو تو مجھ نا چیز کو بھی یاد کر لیجئے گا شائد میں بھی کبھی جا سکوں ان وادیوں میں اور اس حسن کو سمیٹ سکوں۔
شہروں کی بھیڑ بھاڑ اور شور شرابہ سے دور کسی پرسکون قدرتی مقام پر پیدل چلنا اور گھومنا پھرنا آپ کے جسم، دماغ اور روح پر نہایت خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔منفی خیالات رکھنا اور ان پر مسلسل توجہ مرکوز کیے رہنا بے چینی، ڈپریشن اور عدم اطمینان کو جنم دیتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق فطرت کے ساتھ وقت گزارنا دماغ میں منفی خیالات میں کمی کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق پیدل چلنا بھی ایک بہترین ورزش ہے جو غصہ، حسد اور دیگر منفی خیالات کا خاتمہ کرتی ہے لہٰذا اگر ہائیکنگ کی جائے یعنی کسی قدرتی مقام پر پیدل چلا جائے تو یہ آپ کے اندر سے تمام منفی خیالات کو ختم کردیتی ہے۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی جیسے کمپیوٹر، ٹی وی، اسمارٹ فونز وغیرہ نے ہمیں ساری دنیا سے جوڑ تو دیا ہے لیکن یہ ہماری جسمانی و نفسیاتی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ دور دراز علاقوں میں جانا جہاں آپ کے اسمارٹ فونز کام نہ کر سکیں، آپ کو فطرت سے جڑنے میں مدد دیتے ہیں۔آج کل کے دور میں ہم اپنے تمام مسائل کا حل گوگل سے تلاش کرنے کے عادی ہوچکے ہیں، تو ماہرین کے مطابق ایسی صورتحال میں جب آپ کا اسمارٹ فون آپ کے پاس نہ ہو، اور آپ کسی مشکل کا شکار ہوجائیں، تو آپ کی سوئی ہوئی صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں جو آپ کو مشکلات کا حل ڈھونڈنے میں مدد کرتی ہیں۔
Comments
Post a Comment