آبی حیات

آبی حیات کی حیرت انگیز باتیں
کیا آپکو معلوم ہے کہ مچھلیوں کی بنیادی خوراک کیا ہے جی اس کو کہتے ہیں پلنک ٹون جو پانی میں قدرتی طور پر پیدا ہوتی ہے اسٹار فش کی ٹانگیں اگر کاٹ دی جائیں  تو وہ دوبارہ نمودار ہو جاتی ہیں  پلائس  ایک ایسی مچھلی ہے جس کی دونوں آنکھیں ایک طرف ہوتی ہے یعنی دائیں طرف ہوتی ہے۔



 کیا آپکو معلوم ہے کہ مچھلی کی گردن کہاں ہوتی ہے ؟ نہیں نہ۔۔۔۔۔۔   جی اس لئے کہ اس کی گردن نہیں ہوتی  اور اس کا سر سیدھا دھڑ سے جڑا ہوا ہوتا ہے۔ کئی مچھلیوں کے دانت ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ  دانتوں سے چباتی نہیں ہیں بلکہ وہ ان سے شکار کو پکڑنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اور شکار کو نگل کر استعمال کرتی ہے
مچھلیاں اتنا اچھا کیسے تیر لیتی ہیں؟  مچھلیوں کے جسم کے اندر ایک ہوا کی تھیلی ہوتی ہے جس کو ایر بلیڈر  کہتے ہیں۔ یہ مچھلی کو تیرنے میں مدد دیتے ہیں۔ رہو مچھلی دو سے تین فٹ لمبی ہوتی ہے ۔مچھلی چونکہ کولڈ بلڈڈ  ہوتی ہیں اس لیے یہ برف سے جمے ہوئے پانی میں بھی رہ لیتی ہیں، شارک مچھلی کو تیرتی ہوئی ناک سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے ۔
کچھوا ایک منٹ میں چار عشاریہ چھ میٹر فاصلہ طے کرتا ہے ، اورکچھوے کی اوسط عمر 120 سال ہے ۔وھیل مچھلی ایک ایسی مچھلی ہے جو پانی میں بھی رہتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے ،ڈولفن کو سمندر کا کھلاڑی کہا جاتا ہے ۔سمندر میں ایک ایسی مچھلی بھی پائی جاتی ہے جو پچیس فٹ تک اڑ سکتی ہے ۔مینڈک ایک ایسا جانور ہے جو چھ ماہ تک جاگتا ہے اور چھ ماہ تک سوتا ہے اس کی انگلیوں پر ناخن نہیں ہوتے ،پانچوں انگلیوں کے درمیان جوجھلی ہوتی ہے وہ تیرنے میں مدد دیتی ہے ،اسکی آنکھیں سرپر ہوتی ہیں، دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک برازیل میں پایا جاتا ہے جس کی لمبائی ایک سنٹی میٹر سے بھی کم ہے مینڈک اپنی پچھلی ٹانگوں کی مدد سے چھلانگ لگاتا ہے۔ کیچوا ایک ایسا جانور ہے جس میں نر اور مادہ دونوں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔کیکڑا ایک ایسا جانور ہے جس کے دانت اس کے پیٹ سے ہوتے ہیں۔

Comments