ای بزنس کیا ہے؟
’’ای بزنس ‘‘ کا سادہ الفاظ میں تعارف انٹرنیٹ کے ذریعے کی جانے والی تجارت کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ ای بزنس کا آغاز1992 میں ہوگیاتھا۔ بے شمار مصنوعات اب انٹرنیٹ پر بیچی اور خریدی جاسکتی ہیں۔
ای بزنس بنیادی طور پر ایک آسان، کم خرچ اور کم وقت والی تجارت ہے۔ اس میں دفاتر، عملے اور لوازمات کے جھنجھٹ سے جان چھوٹتی ہے۔ اس کے لئے آپ کی اپنی ذاتی ویب سائٹ ہونا چاہئے لیکن اب توا س کے لیے ذاتی ویب سائٹ کی ضرورت بھی نہیں رہی۔کیونکہ بہت سی ویب سائٹیں اپنے واسطے سے خریدوفروخت کا موقع دیتی ہیں۔ نیزاس کے ذریعے صرف اشیاء کی خریدوفروخت ہی نہیں کی جاتی، بلکہ خدمات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر فل ٹائم اور پارٹ ٹائم دونوں طرح سے آپ اپنی تجارت کو جاری رکھ سکتےہیں۔

خریدی گئی اشیاء کے لئے نیٹ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے۔ دنیا کی بڑی اسٹاک کمپنیوں میں شیئرز کی خریدوفروخت بھی نیٹ پر کی جارہی ہے۔ ایسے بے شمار بینک ہیں جن پر آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کھول کر شیئرزکی خریدوفروخت کرسکتے ہیں یا اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ ای بزنس نے ایک سہولت یہ بھی دی ہے کہ آپ کاروبار میں براہ راست یا مکمل خودمختار ہوگئے ہیں۔ بروکر، اس کا کمیشن کسی کو دینے یا کسی پر اعتماد وغیرہ کا کوئی مسئلہ اب ہمارے راستے میں حائل نہیں رہا کیونکہ اس کو آپ نے اپنی سوجھ بھوج سے پروان چڑھانا ہے۔
اگر آپ اپنی ویب سائٹ نہیں بنانا چاہتے تو کئی دوسری ویب سائٹوں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ای بزنس کے لیے استعمال ہونے والی ویب سائٹوں میں ’’ای بے‘‘ اور’’امیزون‘‘ زیادہ قابل ذکر ہیں۔ دونوں کے صارفین انہیں قابل اعتماد اور بہتر سروس کی حامل ویب سائٹیں قرار دیتے ہیں۔ ان سے لنک ہونے کا آپ کو ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس قسم کی ویب سائٹیں اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ جن کی وجہ سے آپ کو الگ سے سائٹ کی بہتری یا پبلیسیٹی پر اخراجات نہیں کرنے پڑتے۔ ’’امیزون‘‘ والوں کے پاس آرڈر فائنل ہوتے ہی روبوٹ مطلوبہ سامان اٹھا کر وہاں موجود عملے کو یا کچھ روبوٹ خود بھی پیکنگ کا عمل شروع کردیتے ہیں۔ اس کاروبار میں کم سرمائے سے کاروبارکرنے والوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ آپ کا آرڈر براہ راست ٹریڈر کے پاس پہنچتا ہے، اس کے ساتھ ہی سسٹم اس آرڈر کو پورا کرنا شروع کردیتا ہے۔
چونکہ یہ کاروبارہوا کی لہروں پر کیا جارہا ہے، لہذ ااس میں خطرات وخدشات کا وجود بھی یقینی ہے۔ چنانچہ ادا شدہ رقم متعلقہ شخص کو ہی ملتی ہے یا نہیں؟ کریڈٹ کارڈ چوری شدہ تو نہیں؟۔ اس نوع کے متعدد خدشات ہوسکتے ہیں۔ جہاں تک ادا شدہ رقم کی حفاظت کا مسئلہ ہے تو اس میں سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ آپ خود بیداری کا ثبوت دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ویب سائٹ کے اصولوں کو مکمل سمجھنے کا اہتمام ہونا چاہیے۔ آپ کا ایڈریس غلط نہ ہو۔ اگر شپنگ اور بلنگ ایڈریس مختلف ہوا تو یہ آپ کا ذاتی رِسک ہے۔ ’’بے پال اور آن لائن‘‘ جیسی کمپنیاں ایسی صورت میں Buyerکا ساتھ دیتی ہیں۔

Comments
Post a Comment