کامیاب زندگی کا بنیادی اصول
ہم سب جانتے ہیں کہ وقت کے منظم استعمال سے ہم کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں اور ہم وقت کو بہتراندازسے استعمال کرنے کا ارادہ ترک کرتے ہیں ۔مگر ہم ایسا مکمل طور پر نہیں کر پاتے منزل حاصل کرنے کی لگن وہ جذبہ ہے جس سے آپ وقت کو منظم طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ خوشیاں جو آپکی زندگی کو بدل کر رکھ دیں ان کے حصول کا جذبہ صادق اور ارادہ غیر متزلزل ہونا چاہیے۔آپ چار بہترین اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
1۔روزانہ دو گھنٹے اضافی نکالیں
کامیابی کے حصول کے لیے آپ کو دن بھر میں دو گھنٹے نکالنے ہوں گے۔اب ذرا غور کریں کہ آپ ان دو گھنٹوں میں کیا کام شروع کر سکتے ہیں اور کونسا کام مکمل کر سکتے ہیں۔ یا کس فن میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں روزانہ دو گھنٹے اگر جمع کیے جائیں ۔ تو ایک ماہ میں 60 گھنٹے بن جائیں گے۔ہر ماہ کے ان 60 گھنٹوں کا مستقل استعمال آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے۔آپ اپنے تمام اہداف حاصل کر سکتے ہیں اور چند سال میں اپنی آمدن میں اضافہ کرکے کہیں سے کہیں پہنچ سکتے ہیں۔
2۔تخلیقی صلاحیتیں بڑھائیں اور کارکردگی بہتر بنائیں
روزانہ دو گھنٹوں کے مثبت استعمال سے آپ اپنی کارکردگی آمدنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں اور اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو آپ کا باس آپ کو ترقی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔
3۔خودمختاری کی صلاحیت بڑھائیں
جب آپ زندگی میں کامیابی کیلئے وقت کو درست طور پر بروئے کار لائیں گے تو آپ کو اپنی زندگی اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر مکمل اختیار حاصل ہو جائے گا۔یاد رکھیں صرف مثبت سوچ اور احساس سے آپ اپنے افعال پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے ذندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ جب آپ زندگی کو اپنے انداز میں ڈھال لیں گے تو آپ خود کو زیادہ خوش اور با اعتماد محسوس کریں گے۔
4۔اپنے اہل خانہ کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت نکالیں
جب آپ اپنے وقت اور اپنی زندگی پر اختیار حاصل کرلیں گے تو آپ اپنے خاندان دوست احباب اور عزیز و اقارب کے لئے زیادہ وقت نکال سکیں گے اور ہر وہ کام کر سکیں گے جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔
Comments
Post a Comment