اپنے آپ کو پہچانئے

اپنے آپ کو پہچانئے۔
انسان کے لئے اپنی اصل شخصیت کے مطابق زندگی بسر کرنے کا مسئلہ خاصا پرانا ہے اور ہماری اکثر الجھنوں کے پس منظر میں یہی مسئلہ کار فرما ہوتا ہے۔انسان اپنی شخصیت کے اصل جوہر کو پوشیدہ رکھ کر وہ کچھ بننے کی کوشش میں مصروف ہوجاتا ہے جووہ اصل میں نہیں ہوتا۔




ایسا شخص جو کسی دوسرے کی نقل کر رہا ہے لیکن خود اپنی صلاحیتوں کو نظر انداز کر رہا ہے وہ شخص انتہائی قابلِ رحم ہے جو وہ کچھ بننے کی کوشش کر رہا ہے جس کا وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اہل ہی نہیں ہے۔ یعنی محض نقال بننے کی کوشش آپ کو ایک اچھا مسخرہ تو بنا سکتی ہے لیکن آپ کے خود کے کردار کو ختم کر دیتی ہے جو کہ آپ کی پہچان ہے۔ لہذا خود کو پہچانیئے اور اپنے اندر کے انسان کو باہر آنے دیجئے۔



کیا آپکو معلوم ہے جب آپ ملازمت کی تلاش میں نکلتے ہیں تو آپ ایک بہت بڑی غلطی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو وہ ملازمت نہیں مل پاتی اور وہ غلطی کیا ہے ؟ دراصل  آپ اپنے آپکو کسی دوسرے کے روپ میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور انٹرویو لینے والے شخص کو ایسے جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ ان کو پسند ہوں گے ۔ حالانکہ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق اپنے کام یا اپنے کردار کے متعلق جوابات دینے چاہیے۔ جیسے ایک عام آدمی جعلسازی کو پسند نہیں کرتا ،یا اپنے آپ پر نظر دوڑائیے کہ کیا آپ کسی جعلساز بندے کو پسند کریں گے نہیں نہ ۔اسی طرح  وہ لوگ بھی پسند نہیں کرتے۔ جب آپ ملازمت کی تلاش میں جاتے ہیں اور وہاں ایسا برتاؤ کرتے ہیں   تو وہ لوگ بھی آپکو جعلساز بندے کی نظر میں ھی دیکھیں گے۔اس لیے آپ جو کچھ اندر سے ہیں باہر سے بھی ویسا ہی بن جائیے یقین کیجئے ہر ملازمت آپ کی منتظر ہو گی۔

Comments