فیصلہ کن جنگ

فیصلہ کن جنگ
نعمت اللہ شاہ ولی کی ایک پیشن گوئی یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک زبردست جنگ ہوگی۔ جو چھ ماہ تک لڑی جائے گی۔ اس دوران ابتدائی حملوں میں ہندوستان ،پاکستان کے بہت سے علاقوں پنجاب ،لاہور، کشمیر اور اٹک پر قابض ہو جائے گا۔ لیکن پھر ترکی، چین، ایران اور افغانستان سے امدادی لشکر ٹڈی دل کی طرح آئیں گے۔ خصوصاً کابل سے بہت سارے لوگ جہاد کے لیے آئیں گے اور  ذبردست معرکہ ہو گا۔ بالاخر کامیابی مسلمانوں کو ملے گی۔اس بارے میں نعمت اللہ شاہ ولی کا شعر ملاحضہ فرمائیں۔۔۔۔



کابل خوج سازد در قتل اہل کفار
کفار چُپ وراثت سازند بسے بہانہ
مزید یہ ہوگا کہ دریائے اٹک تین بار کافروں کے خون سے بھر کر بہے گا ۔گویا اٹک کے قریب کہیں  کسی مقام پر ہندوستان اور پاکستان کی شدید ترین جنگ ہوگی اور مسلمانوں کے لشکر اسی جگہ بھارتی فوج کو روکیں گے۔یہ مقام صوبہ سرحد یعنی خیبرپختونخوا کے آغاز کا مقام ہوگا۔اور  پاکستان اور ہندوستان کی اس جنگ کے فوراً بعد یا ساتھ ھی تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی۔ جس میں پیشن گوئی ہے کہ انگلستان یعنی برطانیہ  یا امریکہ بالکل تباہ ہو جائے گا۔  برطانیہ کی مکمل تباہی کی پیشن گوئی ناسٹرا ڈیمس نے بھی کی تھی۔

Comments