اپنی صلاحیتوں کو بہتربنائیں


اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے کیا لائحہ عمل اپنائیں؟
متعدد ایسے طریقے ہیں جن کو بروئے کار لا کر آپ اپنا لائحہ عمل بنا سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔جیسے۔۔۔
1۔خود سے مثبت گفتگو کریں
اپنے لاشعور کو قائل کرنے کا پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے آپ سے مثبت گفتگو کریں اور اپنے عزم و ارادہ کو مستحکم کریں یہی وہ احکامات ہیں جو آپ کا شعور آپکے لاشعور کو دیتا ہے۔یہ الفاظ بھی آپ کو عمل کرنے پر اکساتے ہیں۔آپ کچھ اس قسم کے الفاظ باربار دہرائے میں بہترین انداز میں وقت کو استعمال کر سکتا ہوں۔یا پھر میں آسانی سے اپنی منزل کی طرف توجہ مرکوز کر سکتا ہوں یاد رکھئے اپ کوئی بھی حکم جو پورے جوش وخروش اور مکمل یقین کے ساتھ خود کو دیتے ہیں وہ آپ کے لاشعورکا حصہ بن جاتا ہے۔اور آپ کا لاشعور آپ کے الفاظ اور احکامات کو منظم کر کے آپ کو ان کا پابند کرکے عمل کرنے پر آمادہ کرتا رہتا ہے۔



2۔تصور کریں آپ بہت باصلاحیت ہیں
لاشعور کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کا دوسرا طریقہ طاقتور تصور ہے۔آپ کا لاشعور ذہن میں بنی ہوئی تصویر سے جلد متاثر ہو جاتا ہے اس لیےایسا محسوس کریں کہ آپ با صلاحیت منظم اور مؤثر کردار کے مالک ہیں اور اپنا کام مکمل اہمیت اور بہترین انداز میں کرتے ہیں۔اس مشق کو روزانہ اور زیادہ سے زیادہ کریں۔بتدریج آپ دیکھیں گے کہ آپ کے کام آپ کی سوچ کے مطابق ہو جائیں گے اور آپ کی کار کر دگی بہتر ہوتی جائے گی۔آپ جو خیالات بار بار سوچتے ہیں یا آپ جن خیالات سے متاثر ہوتے ہیں وہ آپ کے لاشعور کا حصہ بن جاتے ہیں۔
3۔کامیاب شخصیات کا کردار ادا کریں
لاشعور کو تربیت دینے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ کسی قابل اور کامیاب شخص کا کردار ادا کریں۔ذرا تصور کریں کہ آپ کو کسی ڈرامے میں کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔جو انتہائی کامیاب اور وقت کی پابندی کرنے والا انسان ہے۔آپ اس کی طرح قابل ہیں اور وقت کو منظم طور پر استعمال کرنے والا آدمی ہیں۔اس کی طرح اپنے کام پر خوب مہارت رکھتے ہیں۔ جب آپ اس شخص کی طرح کام کرتے ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں تو آپ با تدریج اس جیسے بن جاتے ہیں۔
4۔کامیاب افراد کی طرح سوچیں
کامیابی کا چوتھا طریقہ یہ ہے کہ آپ کامیاب افراد کی طرح سوچیں اس شخص کی طرح اپنے وقت کو منظم کریں۔جو آپ کے علم کے مطابق اپنے وقت کو بہترین انداز میں استعمال کرتا ہے۔اگر آپ کسی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں تو سوچیں کہ وہ کامیاب شخص اس مشکل کا سامنا کیسے کرتا۔
5۔مثالی نمونہ



اپنے لاشعور کو دروست نہج پر لانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے یا آپ تصور کریں کہ آپ کے بہترین انداز میں وقت کو منظم طور پر استعمال کرنے کے طریقے کو دوسرے لوگ ایک مثالی نمونہ سمجھتے ہیں۔اور آپ سے اس سلسلے میں رہنمائی لیتے ہیں۔اگر آپ اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر ساتھیوں کے لیے ماڈل بن جاتے ہیں تو پھر اپنی صلاحیتوں کو خوب تر بنانے کے لیے مزید محنت کریں گے۔

Comments

  1. I really like this blog. It helps to improve my knowledge too.

    ReplyDelete

Post a Comment