اسپیڈو بس سروس مفت

عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اسپیڈو بس سروس مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ تا کہ آنے والے الیکشن میں لاہور ایک دفعہ پھر ان کے ساتھ کھڑا ہو اور یہ سب حکومت کے آخری دور ہی میں کیوں کیا گیا؟ اس سے پہلے ان کو کس نے ایسا فلاحی کام کرنے سے روکا تھا۔ بہرحال تفصیلات کے مطابق لاہور میں چلنے والی اسپیڈو بس کی سروسز سے مستفید ہونے والے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیڈو بس کی سروسز مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 



جس کے بعد اسپیڈو بس کے لیے دو سو روپے میں بنوائے جانے والا کارڈ بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ کیونکہ جناب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ کارڈ سستی سفری سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ہے اور کچھ عرصہ وہ اپنی جیب سے یہ خرچ برداشت کریں گے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارڈ ختم کرنے سے بآسانی اسپیڈو بس میں سفر کر سکیں گے اور اس اعلان کے بعد تو ووٹ آپکا ہی ہے۔ مزید یہ کہ جیسے ہی ووٹ آپکے ہاتھ میں آ جائے تو سود کے ساتھ حساب تمام کر دیجئے گا۔ خیال رہے کہ بہتر اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے چھ ماہ قبل لاہور کے شہریوں کو اسپیڈو بس کا تحفہ دیا گیا تھا اور اس اعلان کے بعد اگلے چھ ماہ تک کی عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Comments