ملک سے عقل پر پڑے اندھیرے مٹانے والا آج عدالتوں کا سامنا کررہا ہے


وزیرمملکت برائے اطلاعا ت ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے مٹانے ،ْ دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا آج عدالتوں کا سامنا کررہا ہے ،ْ میں ان سے پوچھتا ہوں کون سے اندھیرے ختم ہوئے ہاں شائد جاتی امراء میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہو جو کبھی ہوئی ہی نہیں۔ محترمہ کہتی ہیں "گالیاں دینے والا شخص آج بھی وہی زبان استعمال کررہاہے" ۔ یعنی جوالیکشن سے پہلے زبان تھی ۔۔۔۔۔ کاش آپ نے اندھیرے ختم کرنے کی بات سچ کی ہوتی تو آج ان کے الفاظ کچھ مختلف ہوتے۔ پیر کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا۔ ہاں ایک نہیں کئی دفعہ کیا تھا مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ آج جتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اور جتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اس کے بھی کیا کہنے۔۔۔۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے ایک شخص کنٹینر پر کھڑا تھا۔ محترمہ وقت بتانا بھول گئیں شائد رات کا وقت تھا اور محترمہ خواب دیکھ رہیں تھیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص پارلیمنٹ پر حملہ کر رہا تھا جسکے جواب میں ہم نے اس کے صوبے میں حملہ کروا دیا جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت خاک ہوئی مگر اچھا یہ ہوا کہ پارلیمنٹ بچ گئی ۔انہوںنے کہا کہ جب ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے تو ایک شخص اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کر رہا تھا جسکو ہم نے پہلے ہی مختلف سیکوریٹی زونز میں لاک بلکہ لاک اپ کر رکھا تھا۔



مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہی شخص اداروں اور آئین کو گالیاں دے رہا تھا جبکہ ایک دوسرا شخص آج یہ کہتا ہے کہ آپ کے منتخب نمائندے کو چند ججز نے کیوں نکالا۔ انہوںنے کہا کہ آج بھی وہی شخص اسی طرح کنٹینر پر کھڑا ہے اور وہی زبان استعمال کر رہا ہے ساتھ ہی ہم نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کر کے بہت سی عوام کو بھی کنٹینر پر لا کھڑا کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک سے اندھیرے مٹانے ، دہشتگردی کا خاتمہ کرنیوالا آج عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے ظاہر ہے اگر اس کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے تو عدالت کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکاتا مجرم کی طرح ٹرائل کیوں دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ محمد نواز شریف کی عدالتوں میں حاضری کا مقصد آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنانا ہے جبکہ یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا ہے موصوف کے جانے کے بعد کہ عدالتیں کسی کی جاگیر نہیں ۔۔۔۔ 

Comments