بٹیرے کی فارمنگ Quail Farming


بٹیرے کی فارمنگ Quail Farming 
بٹیر ایک چھوٹا پرندہ ہے اور یہ 150 گرام سے لیکر 200 گرام تک ہوجاتا ہے ۔اس کی زندگی 3 سے 4 سال ہوتی ہیں۔ اور اس کے انڈے کا وزن 7 سے 15 گرام تک ہوتا ہے۔ بٹیر کی نسل بڑی تیزی سے برہتی ہے اور 5 سے 6 ہفتوں میں کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں اور کوٹرنکس کی مختلف نسلوں کی مادہ بٹیر 7سے 8 ہفتوں بعد انڈے دینا شروع کر دیتی ہے اور بٹیر ایک سال میں 300 سے 350 تک انڈے دیتی ہے۔ مادہ بٹیر اپنی زندگی کے پہلے سال میں 300 انڈے دیتی ہے اور دوسرے سال میں 150 سے 170 انڈے دیتی ہے۔ مادہ بٹیر روشنی میں زیادہ انڈے دیتی ہیں۔ زیادہ تر یہ دوپہر کے بعد انڈے دیتی ہے۔ انڈے دینے کی صلاحیت ہر سال کم ہو جاتی ہے۔ بٹیر کے انڈے بہت خوب صورت اور چھوٹے حجم کے ہوتے ہیں۔ انڈوں میں سے بچے تقریباََ 17 دنوں میں نکل آتے ہیں۔انڈے سے نکلے تازہ بچے کا وزن تقریباََ 6 سے 7 گرام ہوتا ہے۔بٹیر اپنے انڈوں کو نہیں سیتے ( انڈوں سے بچے نکلانا) بلکہ انڈوں سے بچے نکالنے کے لئے انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کرنی پڑتی ہے۔ اور مشین سے بچے نکالنے کے لئے تقریباََ 9 سے 11 گرام کے انڈے بہت بہترین ہوتے ہیں۔ بہترین بٹیر فارمنگ کے لئے 5 مادہ بٹیر کے ایک نر بٹیر رکھے ۔ بٹیر کے بچے بہت احساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور تقریباََ 2 ہفتوں میں موسم کی شدت وغیرہ برداشت کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
بٹیر ایک کھائے جانے والے پرندوں میں بہت چھوٹا پرندہ ہے ۔اسی وجہ سے اس کو بڑی آسانی سے گھریلوں اور تجارتی پیمانے پر پالا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے حکومت سے کسی قسم کی کوئی خاص اجازت یا لائسنس بھی نہیں لینا پڑتا۔ بٹیر پالنے سے پہلے ایک مکمل منصوبہ بنائے ۔اور پھر اُس منصوبے کے مطابق کام کریں۔ ایک مکمل منصوبے میں نسل، خوراک، حفاظتی اقدامات ، جگہ اور منڈی میں کاروبار کے طریقے شامل ہوتے ہیں۔ یہاں میں بٹیر پالنے کے لئے تھوڑی تفصیل بتا رہا ہوں ۔
بٹیر کی نسل کا انتخاب:
صرف پاکستان میں 50 قسم کے بٹیر پائے جاتے ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی ہمیں عام طور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور تقریباََ 18 اقسام کے بٹیر پالنا نہایت فائدہ مند ہے۔ ان میں سے جاپانی بٹیر ، بوب وائٹ بٹیر (سفید بٹیر) ، امریکن بٹیر زیادہ مشہور ہیں۔ بوب وائٹ بٹیر مشرقی جنوبی امریکہ کا مقامی پرندہ ہے ۔ کافی سالوں سے پاکستان اور بھارت میں جاپانی بٹیر کو زیادہ پالا جا رہا ہے۔
جگہ کا انتخاب :
بٹیر کو گھریلوں اور تجارتی پیمانے پالنے کے لئے جگہ انتخاب سب سے اہم مرحلہ ہے۔ نیچے دی گئی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے آ پ اپنے بٹیر کا پنجرا یا جگہ کو خاص بنا سکتے ہیں۔
بٹیر دڑبے اور پنجروں دونوں میں پالے جا سکتے ہیں۔ لیکن پنجروں میں پالنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ پنجروں کی صفائی کرنی آسان ہوتی ہیں ۔ بیماریاں اور دوسری مشکلات کا سامنا بہت کم کرنا پڑتا ہے۔
پنجرا یا ایسی جگہ (جو بٹیر پالنے کے لئے ) کا انتخاب کرئے جو ہوا دار اور روشن ہو ۔ آپ تقریباََ 50 بٹیر پنجرے میں پال سکتے ہیں۔ جس کی لمبائی 120cm ہو ، چوڑائی 60cm ہو اور اُونچائی 25cm ہو ۔
پنجرے کو بنانے کے لئے جالی کا استعمال کرئے۔
بڑے بٹیروں کے لئے جالی کا ئز تقریباََ 5mm X 5mm ہو ۔
پلاسٹک کے پنجرے بٹیر پالنے کے لئے بہت مناسب ہوتے ہیں۔
بٹیر رکھنے کی جگہ یا بٹیر پالنے والا پنجرا جنگلی جانوروں اور شکاریوں سے دور اور محفوظ ہونی چائیے۔
بٹیر کی خوراک:
بٹیر وں کو بہترین افزائش اور صحت مند رکھنے کے لئے مناسب اور اچھی خوراک دینا ضروری ہیں۔ ایک بٹیر روزنہ تقریباََ 20 سے 25 گرام خوراک کھاتا ہے۔ بٹیر کے بچے تقریباََ 27 فیصد اور بڑا بٹیر تقریباََ 22 سے 24 فیصد کو خوراک کی صورت میں پروٹین دینا ضروری ہیں۔ بٹیر کی متوازن اور مناسب خوراک کا شڈول (Chart) درج ذیل ہیں۔
بڑا یا جوان بٹیر، 4 سے5 ہفتے، 0 سے 3 ہفتے اجزاء
50
گرام 50 گرام 48 گرام گندم
22
گرام 22 گرام 23 گرام تِل
14
گرام 16 گرام 20 گرام کیپر مچھلی
9
گرام 8 گرام 6 گرام چوکر
4.25
گرام 3.25 گرام 2.25 گرام سپی کا خول
0.50
گرام 0.50 گرام 0.50 گرام نمک
0.25
گرام 0.25 گرام 0.25 گرام معدنی تیل مکس
100
گرام 100 گرام 100 گرام ٹوٹل
انڈوں کی پیداوار (Egg Production) : 
مادہ بٹیروں سے مطلوبہ انڈوں کی پیداوار کے لئے مناسب روشنی کا ہونا ضروری ہیں۔ آپ بلب اور ہیٹر کے ذریعے سے بھی مصنوعی روشنی دے سکتے ہیں۔ آپ اس مقصد کے لئے 40 سے 100 واٹ کا بلب استعمال کر سکتے ہیں۔ ضرورت کی روشنی اور حرارت موسم پر منحصر ہوتا ہے۔ آپ بہترین نسل پالنا اور اُن کے انڈوں سے بچے نکلوانا چاہتے ہیں تو 1 نر بٹیر کے ساتھ 5 مادہ بٹیر رکھے ۔ زیادہ انڈے حاصل کرنے کے لئے بٹیر کی اُس نسل کا انتخاب کرے جو زیادہ انڈے دیتی ہیں اور اُن کے پنجروں اور جگہوں کو جہاں بٹیر رکھے ہوں صاف ستھرا رکھے۔ انڈوں کی پیداوار حرارت، خوراک ، پانی وغیرہ کے انتظامات پر اور دیکھ بھا ل ہوتا ہے۔ مادہ بٹیروں سے اپنی مطلوبہ تعداد کے مطابق انڈے حاصل کرنے کے لئے روشنی بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بٹیروں کو نیچے دیے گئے شڈول کے مطابق روشنی دینی چائیے ۔




روشنی دینے کے لئے گھنٹے (درجہ حرارت (ڈگری میں عمر
H
24 35
ڈگری پہلا ہفتہ
24 30ڈگریدوسرا ہفتہ
12 25ڈگریتیسرا ہفتہ
12 21 - 22ڈگریچوتھا ہفتہ
12 21ڈگری پانچواں ہفتہ
13 21ڈگریچھٹا ہفتہ
14 21ڈگریساتواں ہفتہ
15 21ڈگریآٹھواں ہفتہ
16 21ڈگرینواں ہفتہ
16 21ڈگریباقی دنوں میں
بٹیر کے بچوں کو پالنا (Raising Quail Chicks) :
بٹیر کبھی بھی اپنے انڈوں کو نہیں سیتے (بچے نکالنا) ۔ آپ بٹیر کے انڈوں سے بچے نکالنے کے لئے ان کے انڈوں کو مرغی کے نیچے رکھ دے یا پھر انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کرئے۔ اگر انڈوں سے بچے نکالنے والی مشین استعمال کر رہے ہیں تو 16 سے 18 دنوں میں انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ انڈوں سے نکلے بٹیر کے نوزائیدہ بچوں کو جھولدان (Brooder) میں رکھے ۔ بٹیرے کے ان نوزائیدہ بچوں کو اپنی پیدائش سے لیکر 14 سے 21 دنوں تک مصنوعی درجہ حرارت اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہیں۔ بٹیر کے بچے بہت احساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کو گندگی والی جگہ اور بیٹری نظام والی جگہوں پر پالا جا سکتا ہے ۔ بٹیر کے بچوں کو پالتے ہوئے درج ذیل باتوں کا لازمی خیال رکھے ۔
مناسب درجہ حرارت
مناسب روشنی
ہوا کا گزر
خوراک اور پانی کا وقت پر دینا
صاف ستھرا ماحول
انڈے دینے والی مادہ کو نیچے دئیے گئے شڈول کے مطابق روشنی اور درجہ حرارت میں رکھیں۔
روشنی دینے کے لئے گھنٹے (درجہ حرارت (ڈگری میں عمر
24 37.7
ڈگریپہلا ہفتہ
24 35ڈگریدوسرا ہفتہ
12 22.2ڈگریتیسرا ہفتہ
بٹیر کو لگنے والی بیماریاں (Quail Diseases) :
دوسرے کھائے جانے والے پرندوں کی نسبت بٹیر کو کم بیماریاں لگتی ہیں ۔ لیکن پھر بھی ہر بیماری اور کمزوری سے بچا نے کے لئے ان کی مناسب دیکھ بھال کرنی ضروری ہیں۔ منافع کمانے کے لئے مناسب دیکھ بھال اور اچھے انتظامات بہت ضروری ہیں۔ بازار میں ابھی بیماری کے لئے کوئی خاص ویکسین نہیں پائی جاتی ۔ بٹیر موسم کی تبدیلی اور نہ ہی اچانک درجہ حرارت کی تبدیلی کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ اگر وہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت کی تبدیلی کا سامنا کرئے گے تو بیمار ہو جائے گئے۔ اس دوران بہت احتیاط اور دیکھ بھال کرئے۔ بٹیر کی درج ذیل بیماریاں بہت خطرناک ہیں ۔
نُبیقہ زدگی (Coccidiosis) :
اگر بٹیر نُبیقہ زدگی ( پرندوں کی آ نتوں میں کیڑے پیدا ہونے والی بیماری) کا شکار ہو جائے تو اُن کو Coaxial 20 2 گرام ایک لیٹر پانی میں ملا کر دن میں 3 مرتبہ دیں۔ ورنہ اس کو جانوروں کے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خوراک میں ملا کر دیں۔
قرحہ دار ورم قولون (Ulcerative Enteritis) :
اگر بٹیر قرحہ دار ورم قولون (ایک مخصوص بیماری جس میں نامعلوم یا غیر مخصوص سبب سے بڑی آنت متورم ہو جاتی ہے ۔) کا شکار ہو جائے تو Streptomycin کو ایک لیٹر پانی میں ملا کر دن میں 3 مرتبہ دینا چائیے۔ یہ اس بیماری کو ختم کر دے گا۔
صحت مند بٹیر پالنے کی تجاویز (Hygienic Quail Farming Tips) :
اپنے بٹیروں کو صحت مند اور زیادہ پیداوار کے لئے نیچے دیے گئی تجاویز پر عمل کریں۔
ہمیشہ پنجرا یا جگہ کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں۔
ہوادار اور روشن ہو۔
مختلف عمر کے بٹیروں کو الگ الگ رکھیں۔
بیمار بٹیر کو صحت مند بٹیر وں سے الگ رکھیں۔
جو بٹیر مر جائے اُس کو مٹی میں دفنا دے۔
دوسرے پرندوں ، جانوروں اور انسانوں کو اپنے بٹیر پالنے والی جگہ پر مت جانے دیں۔
صاف ستھری اور متوازن غذا دیں ۔
اُن کو پینے کے لئے صاف اور تازہ پانی مہیا کریں۔
جن برتنوں میں ان کو خوراک اور پانی دیں اُن کو لازمی صاف ستھرا رکھیں۔
بٹیر کا کاروبار کرنا (Quail Marketing) :
بٹیر کا گوشت اور انڈے بہت لذیز اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسی لئے بٹیر کا گوشت اور انڈوں کی بہت مانگ ہیں۔ بٹیر ایک چھوٹا پرندہ ہے اور ان کے انڈوں کا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کو لوگ آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے بٹیر اور اُن کے انڈے بیچنے کے لئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑئے گی۔ آپ اپنے قریبی علاقوں میں بٹیر آسانی سے بیچ سکتے ہیں۔ لیکن یہ بہت ہی عمدہ رہے گا کہ اگر آپ اپنے بٹیر بیچنے کے لئے کوئی اچھی منصوبہ بندی بنا لیں۔ کیونکہ ہر جگہ ایک جیسی مانگ نہیں ہوتی ۔
بٹیر پالنے سے روزانہ وٹامن سے بھرپور غذااور نافع کمانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ اور تجارتی پیمانے پر بٹیر پالنے سے بے روزگاری میں بھی کمی لانے کا ذریعہ بن سکتی ہیں اور آپ اپنی نوکری کے ساتھ ساتھ ایک اچھی آمدنی مزید کما سکتے ہیں۔ اگر آپ اس کاروبار میں آنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے قریبی کسی بٹیر پالنے والی جگہ کو معائنہ لازمی کر لیں۔ اور پھر اپنا حتمی فیصلہ کریں۔ 
اﷲ آپ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔
منقول۔

Comments